Top Ad 728x90

Thursday, 14 February 2013

کس طرح سجاتے ہو مصلحت کی شاموں میں

کس طرح سجاتے ہو مصلحت کی شاموں میں محفلیں محبت کی اور محبتیں بھی وہ سال بھر مہک جن کی دل کی ساری گلیوں میں رقص کرتی پھرتی ہے کس طرح جلاتے ہو آندھیوں کے موسم میں تم دئیے رفاقت کے تم جو پیار کی دولت اپنے ہاتھوں سے خوشبوؤں کی باتوں سے اس طرح لٹاتے ہو جس طرح کوئی جگنو شب کے ریگزاروں پر روشنی لٹاتا ہے تم جو حبس موسم میں اِک ہوا کا جھونکا ہو کس طرح سجاتے ہو مصلحت کی شاموں میں محفلیں محبت کی کچھ ہمیں بھی بتلاؤ کچھ ہمیں بھی سکھلاؤ ہم تو اپنے صحرا کے بے نوا مسافر ہیں ہم تمہارے جذبوں کی نیک سی فضاؤں میں پھول جیسے گیتوں کی رقص کرتی خوشبو کے....

کس طرح سجاتے ہو
مصلحت کی شاموں میں
محفلیں محبت کی
اور محبتیں بھی وہ
سال بھر مہک جن کی
دل کی ساری گلیوں میں
رقص کرتی پھرتی ہے

کس طرح جلاتے ہو
آندھیوں کے موسم میں
تم دئیے رفاقت کے
تم جو پیار کی دولت
اپنے ہاتھوں سے
خوشبوؤں کی باتوں سے
اس طرح لٹاتے ہو
جس طرح کوئی جگنو
شب کے ریگزاروں پر
روشنی لٹاتا ہے

تم جو حبس موسم میں
اِک ہوا کا جھونکا ہو
کس طرح سجاتے ہو
مصلحت کی شاموں میں
محفلیں محبت کی
کچھ ہمیں بھی بتلاؤ
کچھ ہمیں بھی سکھلاؤ
ہم تو اپنے صحرا کے
بے نوا مسافر ہیں
ہم تمہارے جذبوں کی
نیک سی فضاؤں میں
پھول جیسے گیتوں کی
رقص کرتی خوشبو کے....

0 comments:

Post a Comment

http://merichahatein.blogspot.com/

Top Ad 728x90