Top Ad 728x90

Tuesday, 5 March 2013

بہت تاخیر سے لیکن

بہت تاخیر سے لیکن کھُلا یہ بھید خُود پر بھی کہ میں اب تک مّحبت جان کر جس جذبۂ دیرینہ کو اپنے لہُو سے سینچتی آئی وہ جس کی ساعتِ صد مہرباں ہی زندگی کی شرط ٹھہری تھی فقط اک شائبہ ہی تھا مّحبت کا یُو نہی عادت تھی ہر رستے پہ اُس کے ساتھ چلنے کی وگر نہ ترک خواہش پر یہ دل تھوڑا سا تو دُکھتا ذرا سی آنکھ نَم ہوتی


بہت تاخیر سے لیکن
کھُلا یہ بھید خُود پر بھی

کہ میں اب تک
مّحبت جان کر جس

جذبۂ دیرینہ کو اپنے لہُو سے سینچتی آئی
وہ جس کی ساعتِ صد مہرباں ہی زندگی کی شرط ٹھہری تھی

فقط اک شائبہ ہی تھا مّحبت کا
یُو نہی عادت تھی ہر رستے پہ اُس کے ساتھ چلنے کی

وگر نہ ترک خواہش پر
یہ دل تھوڑا سا تو دُکھتا
ذرا سی آنکھ نَم ہوتی

0 comments:

Post a Comment

http://merichahatein.blogspot.com/

Top Ad 728x90